مانگا منڈی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹرالر کو ٹکر، ایک شخص جان بحق، 6زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر) مانگامنڈی میں تیزرفتار کیری ڈبہ ٹائرپھٹنے سے بے قابو ہوکرٹرالرسے ٹکرا گیا جس کے باعث ایک مزدور موقع پر جاں بحق،6شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا، جاں بحق مزدور کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی جو کہ شامکے بھٹیاں کارہائشی تھا، مانگامنڈی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی