شوکاز نوٹس پرایس پی ہیڈ کوارٹر اور جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت پیش

شوکاز نوٹس پرایس پی ہیڈ کوارٹر اور جیل سپرنٹنڈنٹ عدالت پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ایس پی ہیڈ کوارٹر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو دیا گیا شوکاز نوٹس ختم کردیا،احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے گزشتہ سماعت پر عدالتی حکم کے باوجود احد چیمہ کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ایس پی ہیڈکوارٹر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کروانے کا حکم دیا تھا عدالتی حکم پر ایس پی ہیڈکوارٹر جمیل ظفر اور جیل سپرنٹنڈنٹ اسد منظور پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے رولز کے مطابق ملزمان کو پیش نہیں کررہے تھے،عدالت کے احکامات پر ہمیشہ عمل درآمد کیا گیا ہے
جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو پیش نہ کرنے پر دیا گیا شوکاز نوٹس ختم کر دیا۔

مزید :

علاقائی -