شہر کے تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز کھول دئیے گئے

شہر کے تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز کھول دئیے گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر شہر بھر کے تمام ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز کھول دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق 18 مارچ کو کورونا وباء کے خدشات کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے شہر بھر کے تمام لائسنسنگ سنٹرز کو بند کر دیا گیا تھا۔اس موقع پر سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابدنے لائسنسنگ سنٹرز پر کورونا وباء سے بچاو کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف لائسنسنگ سنٹرز کے وزٹس بھی کیے۔سی ٹی او نے ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز ڈیفنس اور ارفع کریم کا وزٹ کیا۔سی ٹی او لاہور نے ٹیسٹنگ سنٹرز میں سماجی فاصلوں کی پالیسی کا بغور جائزہ لیا۔اس موقع پرسی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابدکا کہنا تھا کہ لائسنسنگ سنٹرز پر شہریوں اور عملے کی حفاظت کے حوالے سے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈرائیونگ سنٹرز میں بغیر ماسک، گلوز کسی امیدوار کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔بیمار، بخار، کھانسی اورنزلہ کی شکایت والے امیدوار بھی ٹیسٹنگ سنٹرز میں نہیں داخل ہو سکیں گے۔سنٹرز میں شہریوں کے ہاتھ دھونے کیلئے صابن اور پانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور آگاہی کیلئے ٹیسٹنگ سنٹرز میں اضافی وارڈنز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔تمام ٹریفک اہلکار بھی ماسک، فیس شیلڈ، گلوز اور سینی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنائیں گے۔

سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے شہریوں سے لائسنسنگ عملہ بارے استفسار بھی کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایت پر کسی اہلکار کو معافی نہیں دی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -