جیل حکام کاحراستی ملزموں کو 6 جون تک پیش نہ کرنے کا فیصلہ

جیل حکام کاحراستی ملزموں کو 6 جون تک پیش نہ کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(نامہ نگار)جیل حکام نے ایڈمن ججز کو آگاہ کیاہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظرحراستی ملزمان کو 6 جون تک عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا،صرف اہم نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کو ایس او پیز کے مطابق پیش کیا جائے گا۔جیل حکام نے سیشن عدالت اور احتساب عدالت کے ایڈمن جج کو ملزمان کو پیش نہ کرنے سے متعلق مراسلے کے ذریعے باضابطہ آگاہ کردیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا سکتا،تمام حراستی ملزمان کو چھ جون تک عدالتوں میں پیش نہ کیا جائے گا،اہم نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کو ایس او پیز کے مطابق پیش کیا جائے گا،زیرحراست دیگر قتل،منشیات مقدمات میں ملزمان کو جیلوں میں قید رکھا جائے گا،ملک میں میڈیکل ایمرجنسی ہے جس وجہ سے جیلوں ملزمان کو قید رکھا جائے گا۔

،ماتحت عدلیہ کی جانب سے حراستی ملزمان کے مقدمات میں توسیع کی جائے

مزید :

علاقائی -