اثاثہ جات کیس، احد خان چیمہ کیخلاف2 گواہوں کے بیانات قلمبند

اثاثہ جات کیس، احد خان چیمہ کیخلاف2 گواہوں کے بیانات قلمبند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند کر تے ہوئے مزید سماعت 4جون تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے اس ریفرنس کی سماعت کی،جیل حکام نے احد خان چیمہ کو خصوصی طور پر جیل سے عدالت میں پیش کیا،احد خان چیمہ نے عدالت میں اپنی حاضری مکمل کرائی،دوران سماعت نیب کے پیش کردہ دو گواہوں کے مکمل بیانات قلمبند کئے گئے،عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس پر کاروائی 4جون تک ملتوی کردی۔
یادرہے کہ نیب نے احد چیمہ کے آمدنی سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس پر فرد جرم کے بعد ٹرائل جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -