لاہورہائیکورٹ پیشی پر آیا سب انسپکٹر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل آبادسے پیشی پرہائیکورٹ آ نیوالاسب انسپکٹرحرکت قلب بندہونے سے دم توڑگیا۔پولیس کے مطابق سب انسپکٹر رشید سی آئی اے فیصل آباد میں تعینات تھا،دل کادورہ پڑنے پرسب انسپکٹررشیدکو ہسپتال منتقل کیاگیامگرجانبرنہ ہوسکا،سب انسپکٹررشیدکی لاش کوفیصل آبادبھجوادیاگیا۔