ہنجروال پولیس نے کارروائی کرکے4 منشیات فروش پکڑلئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروش گرفتار کرلئے۔ملزمان الیاس، افضال، طارق اور اشفاق کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 610 گرام ہیروئن اور 36 لیٹر دیسی شراب برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا کاروبار کر رہے تھے،سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او ہنجروال انسپکٹر شیخ حماد اختر اور دیگر اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔