فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، ملزم کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ

فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، ملزم کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے 2ارب روپے سے زائد پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن سکینڈل کیس میں ملوث ملزم محمد حفیظ کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے،نیب کی جانب سے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام سے لوگوں کو 70 ہزار سے زاہد فارم فروخت کیے،ملزم نے پاک فضائیہ ہاؤنسگ سوسائٹی کے نام پر لوگوں سے 2 ارب روپے سے زیادہ کا فراڈ کیا ہے ملزم نے شہریوں کو فارم فروخت کر کے اس کی مد میں دو ارب روپے وصول کئے تھے ملزم کے خلاف شکایات موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

، عدالت نے ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ملزم کودوبارہ 15 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید :

علاقائی -