ڈی ایچ اے کرپشن کیس کی مزیدسماعت 18جون کو ہوگی

ڈی ایچ اے کرپشن کیس کی مزیدسماعت 18جون کو ہوگی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں ڈی ایچ اے لاہور سٹی پروجیکٹ میں اربوں روپے کرپشن کیس کی سماعت18جون تک ملتوی کر دی،ملزمان کو لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس کی وجہ سے جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،ملزمان میں حماد ارشد اسکا بھائی مراد ارشد شامل ہیں نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، ملزمان کے صحت جرم کے انکار پر عدالت نے گواہان کو طلب کر رکھا ہے، ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے ڈی ایچ اے کا نام استعمال کرکے لوگوں سے پلاٹوں کے نام پر رقم وصول کی تھیں اور سادہ لوح لوگوں سے پلاٹس کی مد میں درخواستیں وصول کیں جس کے بعد ایڈوانس کی مد میں رقم بھی لی گی تھی پلاٹوں کی منتقلی کے نام پرلوگوں سے مجموعی طور پر اربوں روپے وصول کئے۔

، اس کیس کی مزید سماعت18جون کو ہوگی۔

مزید :

علاقائی -