ڈکیت گینگ کے3ارکان گرفتار

ڈکیت گینگ کے3ارکان گرفتار

  

قصور (بیورورپورٹ)تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کامران عرف کامی کے تین ارکان کوگرفتار کرلیا۔گرفتارملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے

مالیت کامال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمدکر مقدمات درج کر لئے۔تفصیلات کے مطابق ڈکیت گینگ کے سرغنہ کامران عرف کامی نے اپنے دیگر ساتھیوں ندیم معروف اور عامر وغیرہ پر مشتمل ایک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھاجورات کے وقت موٹرسائیکل پر سوار ہو کر چونیاں اور اسکے گردونواح میں شہریوں سے نقدی، موبائل فون، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے۔

ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایڈیشنل ایس پی اویس ملک کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی چونیاں کی زیر نگرانی، ایس ایچ او اور دیگر پولیس افسران واہلکاروں پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کامران عرف کامی گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اورناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -