صدر ڈویژن سے 239ملزم گرفتار کئے،ہفتہ وار رپورٹ

صدر ڈویژن سے 239ملزم گرفتار کئے،ہفتہ وار رپورٹ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث239ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث11 ملزمان کے قبضہ سے04 لاکھ35 ہزارروپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے22پسٹلز،01 رائفل،01 کلاشنکوف اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے18ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے12کلو گرام سے زائد چرس و ہیروئن اور175 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

قمار بازی میں ملوث18 ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب96 اشتہاری وعدالتی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری ودیگرایکٹ کی خلاف ورزی پر72ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -