راوی روڈ،نوجوان نے میٹرو بس کے پل سے کود کر خودکشی کرلی

راوی روڈ،نوجوان نے میٹرو بس کے پل سے کود کر خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ کے علاقے میں نوجوان نے میٹرو بس کے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ راوی کے علاقے ٹمبر مارکیٹ میں چوبیس سالہ عمران نامی نوجوان نے میٹرو بس کے پل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جس پر میٹروبس کے عملے نے نوجوان خودکشی کرنے سے روکا اور پل سے نیچے اتار دیا۔کچھ دیر بعد نوجوان نے دوبارہ پل پر چڑھ کر چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے

مزید :

علاقائی -