ایم این ایم موٹرکرپشن کیس کی سماعت18 جون تک ملتوی

ایم این ایم موٹرکرپشن کیس کی سماعت18 جون تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں اربوں روپے ایم این ایم موٹر سائیکل کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت18 جون تک ملتوی کر دی،احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج امجد نذیر چودھری نے کیس پر سماعت کی، ملزمان کو لاک ڈاون اور کرونا وائرس کی وجہ سے جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم احمد سیال سمیت 32 ملزمان زیر حراست ہیں، تمام ملزمان بطور سٹاکسٹ کام کر رہے تھے جن کی مدد سے اربوں روپے لوٹے گئے،ملزمان نے عوام سے دھوکہ دہی اور منافع کا لالچ دیتے ہوئے لگ بھگ 11 ارب روپے لوٹے، ملزمان کی جانب سے شہریوں کو سستی موٹرسائیکل کا لالچ دے کر ایڈوانس کی مد میں پیسے وصول کئے گئے تھے ملزمان کی نے رقم وصول کرنے کے باوجود شہریوں کو موٹرسائیکل فراہم نہ کی ملزمان کے خلاف شکایات موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

، عدالت نے دلائل سننے کے بعد موٹر سائیکل کرپشن سکینڈل کیس کی مزیدسماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -