فروغ نسیم وزارت سے مستعفی، جسٹس قاضی فائز عیسی ریفرنس میں وفاق کے وکیل مقرر

فروغ نسیم وزارت سے مستعفی، جسٹس قاضی فائز عیسی ریفرنس میں وفاق کے وکیل مقرر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی،این این آئی) وزیر قانون فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہوگئے، وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کرلیا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس میں وفاق کے وکیل کے طور پر پیش ہونگے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر دیا، ان کے کیس لڑنے تک وزارت قانون کا قلمدان وزیراعظم کے پاس رہے گا۔ فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وہ عدلیہ اور ججز کا بہت احترام کرتے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت ان کا کسی جج، بار کونسل یا وکیل سے ذاتی عناد نہیں، کوئی ذاتی خلش نہیں ہے اوروزیر قانون کی حیثیت سے قرآن، حدیث، آئین و قانون کی روشنی میں فیصلے کئے۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس پرسماعت آج منگل کو ہوگی، سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی بینچ کیس کی سماعت کریگا،وفاق کی جانب سے فروغ نسیم سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

فروغ نسیم/ مستعفی

مزید :

صفحہ اول -