متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا 5جون سے نا ن 15، روٹی 10روپے میں فروخت کرنے کا اعلان
لاہور(آئی این پی) نان اورروٹی غریب کی پہنچ سے دورکرنے کی تیاری کرلی گئی،متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے5جون سے نان 15 اور روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب اسلم گل کا کہنا تھا کہ آٹا اور میدے کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں،پانچ جون تک انتظامیہ آٹے میدہ کی قیمتیں واپس لے،ورنہ پانچ جون سے شہر میں روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھا دی جا ئیں گی،بصورت دیگر انتظامیہ ہمیں سبسڈی دے تاکہ جاری نرخوں پر نان اور روٹی فروخت کر سکیں۔
نان روٹی قیمت