کورونا وائرس کیوجہ سے 50فیصد پاکستانیوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

        کورونا وائرس کیوجہ سے 50فیصد پاکستانیوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

  

اسلام آباد(آن لائن)کورونا وائرس کی وجہ سے50 فیصد پاکستانیوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ معروف بین الاقوامی ریسرچ کمپنی آئی پی سورس نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا پاکستان میں جائزہ لیا ہے،جس کے بعد ان کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی بیروزگاری کا شکار ہو سکتی ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق آئندہ چھ ماہ کے دوران ہر دو میں سے ایک پاکستانی اپنا روزگار یا نوکری ختم ہونے کے حوالے سے خوف کا شکار ہے۔ ایسے لوگوں کا سب سے زیادہ تناسب دیہاتوں میں پایا گیا ہے، جہاں کی 57 فیصد آبادی کو یوں محسوس ہوتا ہے کہ آئندہ 6 مہینوں میں وہ اپنے روزگار یا نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ سروے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ58 فیصد یا ہر پانچ میں سے تین پاکستانی یہ سمجھتے ہیں کہ وہ حکومتی امداد کے مستحق ہیں، ایسے لوگوں کی سب سے زیادہ بڑی تعداد بلوچستان سے سامنے آئی ہے، وہاں 66 فیصد عوام ایسی ہے جو یہ سمجھتی ہے کہ حکومتی امداد کے علاوہ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ اب تک ملک بھر میں 5 لاکھ 61 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

بیروزگاری

مزید :

صفحہ اول -