شہباز شریف کی آج نیب پیشی، قبل از گرفتاری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

  شہباز شریف کی آج نیب پیشی، قبل از گرفتاری ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ضمانت کے لئے لاہورہائی کورٹ سے رجوع کرلیاہے۔اس سلسلے میں میاں شہباز شریف کی طرف سے دائر درخواست کی آج2جون کو مسٹر جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ سماعت کررہاہے۔نیب نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس میں انکوائری کے لئے میاں شہباز شریف کو آج طلب کررکھاہے،اس کیس میں گرفتاری کے امکان پیش نظر ضمانت کے لئے دائر درخواست میں میاں شہباز شریف نے موقف اختیار کیاہے کہ حکومت سیاسی مخالفت کی بنا پرانہیں انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے،نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر آمدنی سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے، موجودہ حکومت کے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کر رکھی ہے۔2018 ء میں بھی انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ دوران حراست میں نے نیب کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کرسکتا جس میں کوئی ثبوت نہ ہو،نیب انکوائری کے دوران نیب اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے خلاف استعمال نہیں کرسکتا،نیب انکوائری دستاویزی نوعیت کی ہے اور تمام کاغذات پہلے ہی نیب کے قبضے میں ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب انکوائری میں نیب کی جانب سے ایک مرتبہ پھر گرفتار ی کا خدشہ ہے،نیب کو گرفتاری سے روکاجائے اوردرخواست کے حتمی فیصلے تک عبوری ضمانت منظور کی جائے،یادر ہے کہ نیب نے میاں شہباز شریف کو آج 2جون کے لئے طلبی کے نوٹس جاری کررکھے ہیں۔
قبل از گرفتاری

مزید :

صفحہ اول -