پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کیخلاف دائر غیر ملکی فنڈنگ کیسز کی سماعت آج ہوگی

  پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کیخلاف دائر غیر ملکی فنڈنگ کیسز کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کی غیر ملکی ممنوعہ فنڈز کے حوالے سے زیر التوا کیسز کی سماعت آج ہوگی،تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق درخواستوں سمیت دیگر کیسز بھی زیر سماعت ہونگے۔کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے تقریباً 2ماہ کے تعطل کے بعد زیر التوا کیسز کی دوبارہ سماعت شروع کردی ہے اور آج پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ کے خلاف دائر غیر ملکی فنڈنگ کیسز کی سماعت ہوگی واضح رہے کہ گذشتہ سماعت میں کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل کو فارن فنڈنگ سے متعلق تمام دستاویزات کمیشن میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی اور توقع ہے کہ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل آج یہ دستاویزات کمیشن کے سامنے پیش کریں گے اس کے علاوہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق دائر کی جانے والی 4درخواستوں کی بھی سماعت ہوگی کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق پٹیشن دائر کرنے والے اکبر ایس بابرکی زندگی کو درپیش خطرات اور دھمکیوں کے معاملے پر بھی اکبر ایس بابر کو طلب کیا ہے۔
غیر ملکی فنڈنگ

مزید :

صفحہ اول -