وزیراعظم کی 12 قومی پارکس کے قیام کیلئے صوبوں سے مشاورت کی ہدایت

  وزیراعظم کی 12 قومی پارکس کے قیام کیلئے صوبوں سے مشاورت کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پروٹیکٹڈ ایریا پروگرام شروع کرنے کی اجازت دیدی ہے جس کے تحت ملک میں بارہ قومی پارک قائم کئے جائیں گے۔ اس پروگرام کا مقصد جنگلی حیات اور درختوں کا تحفظ ہے۔انہوں نے یہ بات موسمیاتی تبدیلی کے مشیر ملک امین اسلم سے پیر کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ یہ منصوبہ سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت شروع کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کیلئے تمام صوبوں سے وزرائے اعلیٰ کی سطح تک مشاورت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے منصوبے کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ ملک کے قدرتی وسائل کا تحفظ کرتے ہیں۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کی طرف سے تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد عمران خان جلد پروٹیکٹڈ ایریا پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -