طیارہ حادثہ، تحقیقات کیلئے آنیوالی ماہرین کی ٹیم کراچی سے فرانس چلی گئی

      طیارہ حادثہ، تحقیقات کیلئے آنیوالی ماہرین کی ٹیم کراچی سے فرانس چلی گئی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے آنے والی ماہرین کی ٹیم کراچی سے فرانس چلی گئی۔ 11 رکنی ٹیکنیکل ایڈوائزرز خصوصی پرواز سے روانہ ہوئے،جہاز کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ کل سے فرانس میں شروع ہوگی۔غیر ملکی ٹیم نے پی آئی اے طیارہ حادثہ کی تحقیقات مکمل کر لیں۔ 5 روز تحقیقات کے بعد ایئر بس ٹیکنیکل ٹیم کراچی سے فرانس روانہ ہوگئی، ایئر بس اے 330 صبح 6 بجے کراچی کے جناح ٹرمینل پر پہنچی، 11 ٹیکنیکل ایڈوائزرز خصوصی پرواز اے آئی بی 1889 سے فرانس کیلئے روانہ ہوئے۔جہاز کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر کی ڈی کوڈنگ آج سے فرانس میں شروع ہوگی۔ آلات کی ڈی کوڈنگ کیلئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے دو ارکان بھی فرانس جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایئربس ٹیکنیکل ایڈوائزرز حادثے کی حتمی رپورٹ فرانس میں تیار کریں گے۔ ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکھٹے کئے، رن وے کا معائنہ بھی کیا تھا۔

ماہرین کی ٹیم

مزید :

صفحہ اول -