وفاقی بجٹ کا حجم 7ہزار 600ارب روپے ہو گا، دفاع کیلئے 10فیصد اضافے کی تجویز

وفاقی بجٹ کا حجم 7ہزار 600ارب روپے ہو گا، دفاع کیلئے 10فیصد اضافے کی تجویز

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مالی سال2020-21کا وفاقی بجٹ 7 ہزار 600 ارب روپے کا ہو گا، شرح نمو کا ہدف 3 فیصد رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے باعث تمام اہداف کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قرضوں اور سود کی ادائیگی پر 3 ہزار 2 سو ارب سے زائد خرچ ہوں گے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق دفاعی بجٹ میں 10 فیصد سے زائد اضافے کی تجویز زیر غور ہے، دفاع کیلئے 1 ہزار 4 سو ارب روپے سے زائد مختص کیے جاسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سبسڈیز اور پنشن ادائیگی کیلئے 700 ارب سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ آئندہ سال ایف بی آر کیلئے 51 سو ارب روپے کا ہدف مقرر کیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز کے سالانہ بجٹ میں کٹوتی ہو گی، وفاقی حکومت کے اخراجات کیلئے 490 ارب سے زائد مختص کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران برآمدات کو بڑھانے کا ہدف رکھا جائے گا۔

وفاقی بجٹ

مزید :

صفحہ اول -