چین نے بھاری ہتھیار اور لڑاکا طیارے بھارتی سرحد پر پہنچا دیئے
بیجنگ/ نئی دہلی(آن لائن) مشرقی لداخ اور سکم سمیت لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر عسکری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا،چینی فوج نے لداخ کے مشرقی علاقے میں بھاری ہتھیار بھارتی سرحد پر پہنچا دئیے جبکہ چینی فضائیہ نے بھی لڑاکا طیارے پہنچا کر اپنے ایئر بس میں توسیع کردی،علاوہ ازیں چینی اور بھارتی فوج میں ایک بار پھر دوبدو جھڑپ ہوئی۔چینی فوج سے مار کھانے والے بھارتی فوجیوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جبکہ سویڈن میں جنگی امور کے بھارتی ماہراشوق سیوین نے اپنی ہی مودی سرکار کو آئینہ دکھادیا۔بھارتی پروفیسر نے زخمی فوجیوں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی پٹائی پر مودی خاموش کیوں ہے۔اشوک نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا اس پر سرجیکل سٹرائیک کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہا جبکہ موہن بھگت کی آر ایس آرمی کہاں ہے؟۔
چین/ہتھی