صدر مملکت کادورہ پارلیمنٹ ہاوس، کورونا کے بارے میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ

صدر مملکت کادورہ پارلیمنٹ ہاوس، کورونا کے بارے میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ

  

اسلام آباد(آئی این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا اور کرونا سے متعلق حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔اس موقع پر صدر مملکت کو 5 جون کو قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی کے ایوان کا بھی دورہ۔ صدر مملکت کو سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین انتظامات سے متلعق بریفننگ دی او ر اجلاس کے بارے میں احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی صدر کو آگاہ کیا گیا۔

صدر مملکت کا دورہ

مزید :

صفحہ اول -