اپوزیشن انسداد کورونا کے بجائے صبح، شام ”رونا“ کی پالیسی پر گامزن: فیاض الحسن چوہان

  اپوزیشن انسداد کورونا کے بجائے صبح، شام ”رونا“ کی پالیسی پر گامزن: فیاض ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے حکومت کی جانب سے ماہِ جون کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پرکہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عوام کیلئے تحفہ ہے، ماضی میں عالمی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے اثرات اس حد تک عوام تک نہیں پہنچائے گئے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث شدید مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کا طرہ امتیاز ہے اور وزیراعظم عمران خان کے غریب عوام سے گہرے تعلق کا واضح اظہار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرونا سے بچاؤ اور خاتمے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کی کوششوں کی پوری دنیا معترف ہے لیکن اپوزیشن اپنے دائمی حسد میں وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور کورونا ریلیف اقدامات کا اعتراف کرنے کی بجائے صبح و شام رونا کی پالیسی پر گامزن ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کورونا کے خلاف زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات میں قدم بڑھائے۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -