سندھ، لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کاروبار شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت

  سندھ، لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کاروبار شام 7 بجے تک کھولنے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں لاک ڈاؤن 30 جون تک بڑھادیا اور اس حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کیا ہے اور وبا کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ خصوصی اقدامات کیے جائیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت سندھ وبا کی روک تھام کے لیے وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کرتی رہتی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے از خود نوٹس میں کورونا کے حوالے سے ملک بھر میں یکساں پالیسی بنانے کا حکم دیا تھا۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں حکومت سندھ نے فیصلہ کیاہے کہ تمام تعلیمی و تربیتی ادارے، شادی ہالز،بزنس سینٹر اور ایکسپو ہالز بدستور بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کھیلوں کی تمام سرگرمیاں ان ڈور اور آؤٹ ڈور اسپورٹس سمیت جِم اور کلبس بھی بند رہیں گے۔اس کے علاوہ ہر قسم کے ریسٹورنٹ اور کیفے بند رہیں گے تاہم خرید کر گھر لے جانے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی جب کہ سیاحوں کے لیے ہوٹلز بھی بند رہیں گے۔

سندھ، لاک ڈاؤن

مزید :

صفحہ اول -