کورونا مریضوں کے سوا تمام افسر اوراہلکار دفتر آئیں، چیئر مین نیب کا حکم

کورونا مریضوں کے سوا تمام افسر اوراہلکار دفتر آئیں، چیئر مین نیب کا حکم

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے حکم دیا ہے کہ کورونا مریضوں کے سوا تمام افسران و اہلکار دفتر آئیں۔ پیر کو کورونا وائرس معاملے پر چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر میں اجلاس ہوا۔ چیئر مین نیب نے حکم دیا کہ کورونا مریضوں کے سوا تمام افسران و اہلکار دفتر آئیں۔چیئرمین نیب کی ہدایت پر ایک صفحے پر مشتمل ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا،دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دن 3 بجے تک ہوں گے، نیب حکام کو یہ ہدایات یکم جون سے پندرہ جون تک کیلئے ہیں۔

چیئرمین نیب

مزید :

صفحہ اول -