کوروناوائرس سے زیاد ہ حکومت کو نوازشریف کی فکرستارہی ہے،مریم نواز

  کوروناوائرس سے زیاد ہ حکومت کو نوازشریف کی فکرستارہی ہے،مریم نواز

  

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مر کزی نائب صدر مر یم نواز شر یف نے کہاہے کہ کورونا سے ہلاکتوں اور اسکے تدارک کی بجائے اس حکومت کی دلچسپی اور معاملات پرہیں۔نااہل حکومت غفلت کی مرتکب ہو رہی ہے۔ حکومت کو اس وبا سے نمٹنے کی بجائے نواز شریف کی فکر لاحق ہو گئی ہے۔گزشتہ روز لاہور میں کورونا کے چھ لاکھ مریضوں کی تعداد کی پیشگوئی کی خبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے مر یم نواز نے کہا کہ نواز شریف ڈاکٹروں کی ہدایت پر واک کیلئے گھر سے نکلے۔حکومت کورونا کی کارکردگی سے جان چھڑانے کیلئے نواز شریف پر تنقید کر رہی ہے۔ تنقید ظاہر کرتی ہے کہ انکی ترجیحات عوام کی خدمت نہیں کچھ اور ہے عوام کی خدمت کریں یا پھر کسی اور کو کرنے دیں۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -