سعید مہدی کے بیٹے علی فیصل اشتہاری قرار، جائیداد، بینک اکاؤنٹس منجمد

سعید مہدی کے بیٹے علی فیصل اشتہاری قرار، جائیداد، بینک اکاؤنٹس منجمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کے بیٹے علی فیصل کو اشتہاری قرار دے دیا،عدالت نے سعید مہدی کے صاحبزادے علی فیصل اور کمپنی کے دیگر ڈائریکٹرز کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے امانت علی کی ایکسیڈ پیٹرلیم کے خلاف دائردرخواست پر یہ تحریری فیصلہ جاری کیاہے،درخواست گزار امانت علی کی جانب سے بیرسٹر مومن ملک نے موقف اختیار کیا کہ امانت علی نے سعید مہدی کے بیٹے علی فیصل کی کمپنی کے خلاف سیشن عدالت لاہور میں کیس دائر کیا ہے،درخواست گزار ایکسیڈ پیٹرولیم کے ساتھ کاروبار کررہے تھے اور پیشگی ادائیگیاں کیں، ایکسیڈ پیٹرولیم کو 3 کروڑ روپے سے زائد رقم کی پیشگی ادائیگی کی مگر درخواست گزار کو طے شدہ پیٹرولیم مصنوعات فراہم نہیں کی گئیں، سعید مہدی کے بیٹے کی کمپنی نے رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی اور چیک دیے مگر تمام چیکس باؤنس ہو گئے، چیکس باؤنس ہونے پر تھانے میں مقدمات کا اندراج کیا گیا مگر پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی،ملزمان اپنے اثر و رسوخ کے باعث بے جا تنگ اور بلیک میل کررہے ہیں،ملزمان کے فراڈ کی وجہ سے وہ مالی مشکلات کا شکور ہیں۔
اشتہاری قرار

مزید :

صفحہ آخر -