پنجاب میں تھیٹرز،سنیماؤں کی بندش کیخلاف دائردرخواست پرحکومت اور متعلقہ حکام کو نوٹس جاری

  پنجاب میں تھیٹرز،سنیماؤں کی بندش کیخلاف دائردرخواست پرحکومت اور متعلقہ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے کورونا وائرس کے باعث تھیٹرز اور سنیماؤں کی بندش کے خلاف دائردرخواست پرپنجاب حکومت اوردیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔یہ درخواست پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے عہدیدارقیصر ثنا اللہ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران تھیٹرز اور سنیماہال بھی بند کردیئے گئے،سنیما اور تھیٹرز بند ہونے سے یہ انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے، اس صنعت سے وابستہ لوگ بے روز گار ہورہے ہیں، قانون کے مطابق روزی کمانا ہر شہری کا آئینی حق ہے ،مختلف کاروبار مخصوص ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جاچکی ہے لیکن تھیڑز اور سینماہال تاحال بند ہیں۔ کیس کی مزید سماعت 9 جون کو ہوگی۔

سنیما،تھیٹر بند

مزید :

صفحہ آخر -