سعودی ایئرلائن اور پی آئی اے کا پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 16 پروازیں چلانے کا فیصلہ

  سعودی ایئرلائن اور پی آئی اے کا پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 16 پروازیں چلانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن) بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے منصوبے اور اس سلسلے میں سعودی ایئرلائن اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے یکم جون سے 10 جون تک 16 پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا۔ ایوی ایشن ڈویژن کے حکام کے مطابق پی آئی اے کی 9 اورت سعودی ایئرلائن کی 7 پروازیں شامل ہیں۔حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور سعودی ایئرلائنز کی خصوصی پروازوں کے ذ ریعے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے مذکورہ فیصلے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن اور فضائی سروس کیلئے بڑھتی ہوئی طلب کے تناظر میں کیا گیا ہے، سول ایوی ایشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ پروازیں یکم جون سے 10 جون تک اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان ایئرپورٹس پرلینڈ کریں گی۔ دوسری جانب حکومت نے اندرون ملک پروازوں کے آپریشن کو بھی 20 سے 22 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خصوصی پروازیں

مزید :

صفحہ آخر -