کورونا کے بارے میں وزیر اعظم ذہنی طور مفلوج ہیں، پلوشہ خان

  کورونا کے بارے میں وزیر اعظم ذہنی طور مفلوج ہیں، پلوشہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہاہے کہ کورونا کے بارے وزیر اعظم ذہنی طور مفلوج ہیں۔ ایک بیان میں پلوشہ خان نے کہاکہ وزیر آعظم باور کرا رہے ہیں کہ وبا کی مقابلہ قوم خود کرے، عمران خان کے اپنے گورنر اور وزرا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نالائق وزیر اعظم وبا کی تباہی کا ملبہ عوام پر نہ ڈالیں،18 ترمیم کی آڑ میں وزیر اعظم اپنی ذمہ داریوں سے فرار اختیار نہ کریں۔پلوشہ خان نے کہاکہ اگر صحت وفاق کی ذمہ داری نہیں تو وزیر اعظم صحت کے انچارج وزیر کیوں ہیں؟۔
پلوشہ خان

مزید :

صفحہ آخر -