بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے: محکمہ موسمیات

بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے: محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو چکا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ڈپریشن کراچی سے 1285کلومیٹر جب کہ ممبئی سے 580کلومیٹر دور ہے۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 36گھنٹوں میں ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے، سائیکلون کا رخ ممبئی یا گجرات کی جانب رہے گا۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساحل کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ماہی گیر گہرے سمندر میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین دن مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہے گا،کراچی میں نچلی سطح کے بادلوں کے باعث بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات

مزید :

صفحہ آخر -