عمیراحمدآرائیں قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکرٹری جنرل تعینات

  عمیراحمدآرائیں قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکرٹری جنرل ...

  

اسلام آباد(آن لائن)عمیراحمدآرائیں کو قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا سیکرٹری جنرل تعینات کردیا گیا، قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی سیکرٹریٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔پیر کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق عمیر احمد آرائیں کو قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا سیکرٹری جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔عمیراحمد آرائیں کی تعیناتی قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے آئین2018ء کے آرٹیکل 92کی ذیلی شق 2 اے کے تحت کی گئی ہے۔قومی امن کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے سنٹرل سیکرٹریٹ نے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

عمیراحمدآرائیں

مزید :

صفحہ آخر -