کینیڈا کاپاکستان میں ریلوے کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ

کینیڈا کاپاکستان میں ریلوے کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گلیمور نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ ملکی معاملات کے امور زیر بحث آئے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کینیڈا اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں اور مستقبل میں تعلقات میں مزیدمستحکم ہونگے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ خطے میں خوشحالی اور ترقی کے حوالے سے مل کر کا م کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر اور خا ص طور پر حکومت پاکستان کی کرونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔مس وینڈی نے کینیڈا کی طرف سے پاکستان ریلوے کی ترقی اور بہتری کیلئے سرمایہ کاری کرنے کا بھی اظہار کیا۔
ریلوے،ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -