لاہور، ڈینگی لاروا برآمدہونے پر5 سینٹری ورکر زمعطل
لاہور(آئی این پی) دوران سرویلنس شہر کے تین مقامات سے ڈینگی لاروا برآمدہونے پر غفلت برتنے والے پانچ سینٹری پیٹرول ورکرز کو معطل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف علاقوں کے دورے کیے، جہاں تین مقامات پر ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے بیدیاں روڈ پر کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا جہاں گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہواجسے فوری طور پر تلف کر دیا ہے۔
سینٹری ورکر معطل