وفاقی حکومت کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی،حفیظ الرحمان

وفاقی حکومت کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی،حفیظ الرحمان

  

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان حکومت نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی پر تنقید شروع کردی ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی راستے بدستور بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج تک بھوک سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی لیکن وفاقی حکومت کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جی بی حکومت کی مدد کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے اور ہم خود کورونا مریضوں کے اخراجات برداشت کررہے ہیں، وفاق سے 60 کروڑ روپے مانگے تھے جو اب تک نہیں ملے ہیں۔گلگت بلستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

زیادہ خطرناک

مزید :

صفحہ آخر -