کراچی طیارہ حادثے میں جھلسنے والی گھریلو ملازمہ دم توڑ گئی

  کراچی طیارہ حادثے میں جھلسنے والی گھریلو ملازمہ دم توڑ گئی

  

کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں پی آئی اے طیارہ حادثے میں جھلسنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق 12 سالہ ناہیدہ کو 22 مئی کو طیارہ حادثے کے بعد جناح ہسپتال سے سول ہسپتال کے برنس سنٹر منتقل کیا گیا تھا۔ ناہیدہ طیارہ حادثے میں 56 فیصد جھلس گئی تھی۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں طیارہ گرنے سے تباہ ہونے والے گھروں میں کام کرنے والی تین گھریلو ملازم لڑکیاں بھی جھلس گئی تھیں۔شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود ملیر جام کھنڈو گوٹھ کے خاص خیلی محلے سے تعلق رکھنے والی ناہیدہ، عزیزہ اور ماریہ خاص خیلی ماڈل کالونی کے ان گھروں میں کام کرتی تھیں جن پر پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔

گھریلو ملازمہ

مزید :

صفحہ آخر -