پی آئی اے طیارہ حادثہ، دوسرے انجن کی منتقلی التوا ء کا شکار

پی آئی اے طیارہ حادثہ، دوسرے انجن کی منتقلی التوا ء کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے تاہم جائے وقوعہ پر موجود دوسرے انجن کی منتقلی التوا کا شکار ہوگئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ انجن مخدوش عمارت کے باعث ملبے سے نہیں نکل پارہا ہے، انجن پر گری چھت ہٹانے کی کوشش کی گئی تو ملحقہ عمارت بھی گرسکتی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ مزید کوئی نقصان نہ پہنچے اسی لیے انجن ملبے سے نکالنے میں تاخیر ہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومتی یقین دہانی تک انجن نہیں نکالنے دیں گے، ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ متاثرین کو زر تلافی پی آئی اے ادا کرے گا، انجن ایک سے دو روز میں نکال لیں گے۔
انجن

مزید :

صفحہ آخر -