اوورسیز پاکستانیوں کو کسی حال میں تنہانہیں چھوڑا جائیگا،اجمل وزیر

  اوورسیز پاکستانیوں کو کسی حال میں تنہانہیں چھوڑا جائیگا،اجمل وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، ان کو کسی حال میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اپوزیشن کو اوورسیز کی فکر نہیں کرنا چاہیے، اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دل کے سب سے زیادہ قریب ہیں۔اجمل وزیرنے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز پرمن و عن عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کا ریکوری ریٹ باقی صوبوں سے زیادہ ہے جو 31 فیصد ہے۔صوبے میں ٹیسٹنگ کی استعداد 2200 سے 2300 تک بڑھادی گئی ہے، ٹیسٹنگ کی تعداد مزید بھی بڑھادی جائے گی۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ ڈاکٹرز، طبی عملے سمیت تمام فرنٹ لائینرز کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں فی الحال وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی کوئی کمی نہیں ہے، عوام سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
اجمل وزیر

مزید :

صفحہ آخر -