وزیر اعظم آزاد کشمیر سے اسدعمر کی ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات اسد عمر کی ملاقات۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ کرونا کی وباء کے پیش نظر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو زیادہ سہولیات دینے کی کوشش کرینگے۔ آزادکشمیر کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر نے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جس کی وجہ سے اس کا پھیلاؤ کافی حد تک کنٹرول رہا۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ بھارت کرونا کی وباء کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا رہاہے اور ڈومیسائل کے قوانین میں تبدیلی کرکے ہندوؤ ں باہر سے مقبوضہ کشمیر لاکر بسایا جارہاہے تاوہاں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر سکے۔
فاروق حیدر