شریف اور اومنی گروپس نے چینی پر اربوں کی سبسڈی لی، شہباز گل

  شریف اور اومنی گروپس نے چینی پر اربوں کی سبسڈی لی، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پانچ سالوں میں شریف اور اومنی گروپس نے اربوں روپے کی سبسڈی لی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی نفع نقصان کی پرواہ کیے بغیر ذمہ داروں کیخلاف انکوائری کروائی اور قوم کے ساتھ خاموشی سے کی جانے والی واردات پکڑ لی۔ڈاکٹر شہباز گل کا پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے چینی پر کوئی سبسڈی نہیں دی بلکہ گزشتہ پانچ سالوں میں چینی پر 29 ارب کی سبسڈی دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ 29 ارب میں سے ساڑھے 26 ارب کی سبسڈی گزشتہ حکومتوں نے دی۔ موجودہ پنجاب حکومت نے چینی پر صرف دو اعشاریہ چار ارب کی سبسڈی دی۔انہوں نے کہا کہ چینی کے علاوہ بھی سابق حکمران ٹولے کے بڑے پول کھلنے والے ہیں۔ چینی سکینڈل میں ملوث ہر ذمہ دار کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔
شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -