سی پیک فریم ورک کے تحت ایک اور پن بجلی گھر کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا

      سی پیک فریم ورک کے تحت ایک اور پن بجلی گھر کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا

  

اسلام آباد (این این آئی)سی پیک فریم ورک کے تحت ایک اور پن بجلی گھر کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا،آزاد کشمیر میں 1124 میگاواٹ کوہالہ پن بجلی گھر تعمیر کے عملدرآمد کیلئے سہ فریقی معاہدے کو حتمی شکل دیدی گئی،وزیر توانائی عمر ایوب کی زیر صدارت پی پی آئی بی اجلاس میں تفصیلات پیش کردی گئیں،معاہدے پر چائنہ تھری گورجز کمپنی حکومت آزاد کشمیر اور وزارت بجلی کے ذیلی ادارے پی پی آئی بی کے حکام نے دستخط کئے،چائنہ تھری گورجز کمپنی دریا جہلم پر پن بجلی گھر منصوبے کیلئے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی،منصوبے سے سالانہ 5 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی،سہ فریقی معائدے پر دستخط کے بعد چینی کمپنی کی طرف سے کوہالہ پن بجلی گھر منصوبے کا آغاز کیا جائے گا،کوٹلی میں دریائے پونچھ پر 102 میگاواٹ کے گلپور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے بھی کمرشل آپریشن مکمل کرلیا،اجلاس میں تھر کول منصوبے کیلئے تعاون کی فراہمی پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سی پیک فریم ورک

مزید :

صفحہ آخر -