کراچی کے متعدد علاقوں میں پمپس پر پٹرول نہ ملنے کی شکایات، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

  کراچی کے متعدد علاقوں میں پمپس پر پٹرول نہ ملنے کی شکایات، شہریوں کو مشکلات ...

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے متعدد علاقوں میں پمپس پر پیٹرول نہ ملنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں اور پیٹرول کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت کم ہونے کے باعث پمپ مالکان نے پیٹرول کے آرڈر تاخیر سے دیے جس کی وجہ سے اکثر پمپس پر پیٹرول ختم ہوگیا جبکہ جہاں دستیاب ہے وہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ دوسری جانب شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور صدر،میٹروپول،آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک معمول سے زیادہ ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل، ڈرگ روڈ، راشد مہناس روڈ،حسن اسکوائر اور لیاقت آبادفلائی اوور پر بھی پہلا ورکنگ ڈے ہونے سے ٹریفک کا دباؤ ہے۔

پیٹرول

مزید :

صفحہ آخر -