سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 90.74پوائنٹس بڑھ گیا

        سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس 90.74پوائنٹس بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہاجس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس34ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 90.74پوائنٹس کے اضافے سے 34021.97پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیااورمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی 8 ارب 24کروڑ76لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 14.98فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغامنفی زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط سرمایہ کاری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 3380پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں مخصوص منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری شروع ہوئی جس کے باعظ مندی کا رجحان تیزی میں تبدیل ہوگیا جس کے نتیجے میں 34ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی یہ رجحان ٹریڈنگ کے اختتام تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 90.74پوائنٹس کے اضافے سے 34021.97پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 112.54پوائنٹس کے اضافے سے 14855.65پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31.08پوائنٹس کے اضافے سے 24466.26پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر354کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے141کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،195میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔قیمتیں کم ہونے والی کمپنیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باجود مہنگی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب84ارب 96کروڑ80لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب93ارب 21کروڑ56لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم 19کروڑ80لاکھ 95ہزار شیئرز رہا جو جمعہ کی نسبت3کروڑ49لاکھ 25ہزار شیئرزکم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 49روپے کے اضافے سے 2249روپے اورایبٹ لیب کے حصص کی قیمت 20.83روپے کے اضافے سے519.79روپے ہو گئی جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت 174روپے کی کمی سے7025روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 120روپے کی کمی سے6753روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک الیکٹران، یونٹی فوڈز،فوجی فوڈز،ٹی آر جی پاک،جہانگیر صدیقی،ہیسکول پٹرول،ہم نیٹ ورک،،میپل لیف،صدیق سنز اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کے حصص سرفہرست رہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت مزید600روپے کے اضافے سے98ہزار100روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوانٹر نیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے1733ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 600روپے کے اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت98ہزار100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت514روپے کے اضافے سے84ہزار105روپے ہو گئی۔
سٹاک مارکیٹ
کراچی (اکنامک رپورٹر) کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کا پاکستانی روپے کی قدر پر دباوٗ بڑھ گیا جس کے باعث امریکی ڈالر164روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ یورو کی قدر میں بھی بھی1.50روپے اور بربرطانوی پاونڈ کی قدر میں 2روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا سعودی ریال اور یواے ای کی قدر بھی بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید75پیسے کے اضافے سے163روپے سے بڑھ کر 163.75روپے اور قیمت فروخت163.25روپے سے بڑھ کر 164روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدایک روپے کے اضافے سے162.50روپے سے بڑھ کر163.50روپے اور قیمت فروخت163.50روپے سے بڑھ کر164روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں 1.50روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید177روپے سے بڑھ کر178.50روپے اور قیمت فروخت179روپے سے بڑھ کر180.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید2روپے کے اضافے سے197روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر210روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید42.90روپے سے بڑھ کر43روپے اور قیمت فروخت43.40روپے سے بڑھ کر43.50روپے ہوگئی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید43.80روپے سے بڑھ کر44روپے اور قیمت فروخت44.40روپے سے بڑھ کر44.50روپے ہوگئی۔
ڈالر

مزید :

صفحہ آخر -