وفاقی بیورو کریسی میں تبادلے،محمد خورشید ای ڈی جی نجکاری کمیشن تعینات
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں کردی ہیں،جی حسن بیگ ڈی جی نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جبکہ محمد خورشید ای ڈی جی نجکاری کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں کا نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق وفاقی بیورو کریسی میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں کردی گئیں،جی حسن بیگ گریڈ 21 ڈائریکٹر جنرل نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا،سیکریٹریٹ گروپ کے جی حسن بیگ کی تعیناتی 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے،محمد خورشید گریڈ 20،ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے،سیکریٹریٹ گروپ کے محمد خورشید اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے،محمد خورشید کی تقرری سول سرونٹ ایکٹ1973 سکیشن 10 کے تحت کی گئی ہے
تبادلے