الیکشن کمیشن میں عدالتی کارروائی کا آج سے دوبارہ آغاز ہو گا

الیکشن کمیشن میں عدالتی کارروائی کا آج سے دوبارہ آغاز ہو گا

  

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں عدالتی کارروائی کا (آج) منگل سے دوبارہ آغاز ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کرونا وائرس کے باعث عدالتی کاروائی 2 ماہ کے لیے موخر کر دی تھی،تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے خلاف مبینہ ممنوعہ ذرائع سے غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت (آج) منگل کو ہو گی،پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کو مبینہ دھمکیوں کے معاملے پر بھی سماعت (آج) منگل کو ہو گی،الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کی درخواستوں پر بھی (آج) منگل کو سماعت ہو گی، فیصل واوڈا پر کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت سے متعلق جعلی حلف نامہ جمع کرانے کا الزام ہے۔

الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -