پنجاب میں کفایت شعاری پالیسی کا کورونا کیخلاف جنگ پر بھی اطلاق شروع

پنجاب میں کفایت شعاری پالیسی کا کورونا کیخلاف جنگ پر بھی اطلاق شروع

  

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے کفایت شعاری کی پالیسی کا کورونا کیخلاف جنگ پربھی اطلاق کردیا، کورونا سے بچاؤ کیلئے فراہم کردہ فنڈز کے درست اور موثر استعمال کی ہدایات جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا سے بچاؤ کیلئے استعمال شدہ فنڈز سے متعلق ر پورٹ مرتب کرلی گئی،رپورٹ کیبنٹ کمیٹی کے سامنے رکھی گئی ہے،جس کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سر کاری ہسپتالوں کو ہنگامی بنیادوں پر5ارب 17کروڑ 30 لاکھ سے زائد جاری کیے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں نے 96کروڑ60 لاکھ روپے سے زائد کورونا کیخلاف خرچ کیے،جبکہ کورونا وائرس سے بچا ؤکیلئے محکمہ صحت پنجاب کے پاس4 ارب 30 کروڑ70 لاکھ موجود ہیں، ذ ر ائع کے مطابق کورونا سے بچاؤ کیلئے سینٹرل پروکیورمنٹ نہیں کی گئی،تمام فنڈز ہسپتالوں کے ایڈ منسٹر یٹر ز کو فر ا ہم کیے جاچکے ہیں اورشفاف طریقے سے خرچ کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں،حکام کے مطابق کورونا سے بچاؤ کیلئے کیبنٹ کمیٹی کی منظورشدہ اشیا ہی خریدی جا رہی ہیں۔

کفایت شعاری پالیسی

مزید :

صفحہ آخر -