خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کیلئے ”شیرو،جوان،صاحب“ القابات پر پابندی لگا دی گئی

  خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کیلئے ”شیرو،جوان،صاحب“ القابات پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(خصوصی رپورٹ) پولیس نے اہلکاروں کو جوان، شیرو، صاحب یا ان کے نام سے پکارنے کے حکم نامے میں ترمیم کردی۔ خیبر پختو نخوا پولیس کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ پولیس جوانوں کو ان کے نام سے پکاریں۔ترمیم شدہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جوانوں کی عزت اور وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے جب کہ نئے حکم نامے سے شیرو، جوان اور صاحب کے الفاظ حذف کردیے گئے ہیں۔پرانے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ تمام ماتحتوں کو جوان،شیرو، صاحب یا ان کے نام سے پکارا جائے اور اس پر سختی سے عمل کیا جائے۔
پابندی

مزید :

صفحہ آخر -