24گھنٹے میں پنجاب پولیس کے مزید 8 افسر و اہلکار کورونا میں مبتلا

  24گھنٹے میں پنجاب پولیس کے مزید 8 افسر و اہلکار کورونا میں مبتلا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)گذشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب پولیس کے 8 افسران و اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اب تک پولیس کے18ہزار816 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ کئے گئے،جن میں 418 افسران و اہلکار کورونا کا شکار پائے گئے پنجاب بھرمیں 15ہزار921 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ دو روز میں مزید 2 ہزار477 اہلکار وافسران کے ٹیسٹوں کے نتائج آجائیں گے۔ پنجاب پولیس میں اب تک کورونا سے 4 اہلکار شہید ہوئے، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں 3 کا تعلق لاہور،ایک کا فیصل آباد سے ہے جبکہ پنجاب پولیس کے اب تک 254 افسران و اہلکار کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پولیس کورونا

مزید :

صفحہ آخر -