سرائے نورنگ، جابو خیل میں گھرکے سامنے زوردار دھماکہ، کوئی مالی وجانی نقصان نہیں

سرائے نورنگ، جابو خیل میں گھرکے سامنے زوردار دھماکہ، کوئی مالی وجانی نقصان ...

  

سرائے نورنگ(نمائندہ خصوصی)غزنی خیل کے علاقے جابوخیل میں نامعلوم افرادنے رات کے وقت گھر کے میں گیٹ کے سامنے زوردار دھماکہ کیا۔اس سلسلے میں غزنی خیل پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ فضل الرحمان ولدشیرزمان سکنہ جابوخیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ شب وہ دیگراہلخانہ کے ہمراہ گھرمیں محوخواب تھاکہ اس کے گھر کے مین گیٹ کے باہرزورداردھماکہ ہوگیاجس کی آواز سنتے ہی اہلخانہ سمیت خواب سے بیدارہواساتھ ہی ہوائی فائرنگ شروع ہوئی اورخوف وحراص طاری ہوا کچھ دیربعدان کی موبائل نمبرکال آئی اور دھمکی دی کہ آپ نے تھانہ میں ان کی خلاف رپورٹ کیوں درج کی ہے یہ اس کا بدلہ ہے حالانکہ انہوں نے کسی کی خلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج نہیں کی ہے جب وہ صبح گھرسے نکلاتوگیٹ کے سامنے دوعددہینڈگرنیڈپڑے تھے تاہم ایک ہینڈگرنیڈپھٹہ ہواہے گیٹ پر دھماکے کے نشانات موجود تھے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -